پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال نئے کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کرسکا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 30 جون 2021
اگلے ہفتے تک نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہوسکتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

اگلے ہفتے تک نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہوسکتا ہے۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال نئے کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کرسکا۔

قومی کرکٹرزکے سینٹرل کنٹریکٹ آج 30 جون کوختم ہوجائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال نئے کنٹریکٹ کا اعلان نہیں کرسکا، ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے پہلے اورپھر30 جون تک نئے کنٹریکٹ کا عندیہ دیا گیا تھا۔

ویمنز کرکٹرزکے نئے مالی سال کے کنٹریکٹ جاری ہوچکے تاہم مینزکرکٹرز کی فہرست پرمعاملات فائنل ہونا باقی ہیں، بورڈ ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے تک نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔