انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کوآج پھرکوویڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 30 جون 2021
 کرکٹرز نے تین دن روم آئیسولیشن میں گزرنے کے بعداب کھلی فضا میں گھومنے پھرنےاورپریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

کرکٹرز نے تین دن روم آئیسولیشن میں گزرنے کے بعداب کھلی فضا میں گھومنے پھرنےاورپریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈربی: انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کوآج پھرکوویڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔

انگلینڈ کے شہرڈربی میں موجود پاکستانی کرکٹرز کو آج پھر کوویڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہے، برطانیہ آمد پر پہلے دو دن لگاتار کوویڈ ٹیسٹنگ ہوئی تھی، یہ تیسری ٹیسٹنگ ہے جو بدھ کی صبح ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اورانگلینڈ بورڈ کے درمیان کوویڈ ایس اوپیز کے تحت تین کوویڈ ٹیسٹنگ لازمی تھیں، اب سب کرکٹرز کے بجائے کسی بھی کرکٹر کی رینڈم کوویڈ ٹیسٹنگ ہوسکے گی، کرکٹرز نے تین دن روم آئیسولیشن میں گزرنے کے بعداب کھلی فضا میں گھومنے پھرنےاورپریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔