اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت خراب؛ اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
اب نصیرالدین شاہ کی حالت بہتر ہے، مینیجر فوٹوفائل

اب نصیرالدین شاہ کی حالت بہتر ہے، مینیجر فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے دو دن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ نصیرالدین شاہ کو نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نصیرالدین شاہ کے مینیجر کے مطابق اداکار کو بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دو روز تک  ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔ نصیرالدین شاہ کی بیوی اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ اور ان کے بچے ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز؛ آئی سی یو میں داخل

اداکار کے مینیجر نے مزید بتایا کہ اب نصیرالدین شاہ کی حالت بہتر ہے اور وہ علاج معالجے میں اچھا ردعمل دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ایک اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔