پیپلزپارٹی کا اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
بجٹ اجلاس میں ن لیگ کی غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع پارٹی۔ فوٹو:فائل

بجٹ اجلاس میں ن لیگ کی غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع پارٹی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ذرائع کہنا ہے  کہ  پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کے باعث اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں غیرسنجیدگی کا یہ عالم تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔ جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے آج بھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے 15 سے زائد ارکان ایوان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔