- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- نمائشی میچ؛ پشاور زلمی کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
پنجاب میں ریسکیو 1122 کو ڈیڑھ ارب روپے کی نئی ایمبولینسیں فراہم

وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 میں قابل تقلید اصلاحات
لاہور: وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 میں قابل تقلید اصلاحات کی جارہی ہیں۔
ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ریسکیو 1122 کو نئی ایمبولینسیں فراہم کردی گئیں۔ وزیراعلی پنجاب نے بیان میں کہا کہ 2015 ء کے بعد ریسکیو1122 کو نئی ایمبولینسیں نہ فراہم کی گئیں، ہماری حکومت نے ایمرجنسی سروس کو بہتر بنانے کے لئے نئی ایمبولینسیں خریدی ہیں، 86تحصیلوں میں رواں برس ایمرجنسی سروس کا آغاز کیا جا رہاہے، 27 اضلاع میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس بھی شروع کی جا رہی ہے، دور دراز اور دشوار گزار راستوں پر بروقت ریسپانس کیلئے ائیر ریسکیو سروس شروع کی جائے گی، سابق دور میں 10 سال سے پنجاب ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ نہ ہوئی جس کی وجہ سے کئی اہم امور التواء کا شکار رہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021کے ذریعے ریسکیورز کیلئے سروس اسٹرکچر بنایا گیا ہے، ریسکیورز گزشتہ 15برس سے سروس سٹرکچر سے محروم تھے، قانون سازی کے ذریعے پہلی مرتبہ ایمرجنسی سروس کو محکمہ کا درجہ دیا تا کہ ایمرجنسی میں بروقت فیصلہ سازی کی جا سکے، نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے NCCکی طرز پر ریسکیو کیڈٹ کورRCCکا آغاز کیا جا رہا ہے، ہر یونین کونسل کی سطح پر ایمرجنسی سروس کی بروقت فراہمی کیلئے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بھی تیار کی جائینگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔