اپوزیشن کی بات سے اتفاق کرتا ہوں  کہ بجٹ کو بہتر بنانا چاہیے، وزیرخزانہ

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
ضمنی گرانٹس کے حوالے سے ہم قواعد پر عمل کرتے ہیں، وزیرخزانہ۔ فوٹو:فائل

ضمنی گرانٹس کے حوالے سے ہم قواعد پر عمل کرتے ہیں، وزیرخزانہ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میں اپوزیشن کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں بجٹ کو بہتر مینج کرنا چاہیے۔

سپلیمنڑی گرانٹس سے متعلق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا  کہنا تھا کہ ضمنی گرانٹس کے حوالے سے میں آئین کا حوالہ دے دیتا ہوں، ضمنی گرانٹس کے حوالے سے ہم قواعد پر عمل کرتے ہیں، 2012-13 میں 1300 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا، 2013-14میں پانچ ہزار ارب روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹس لائی گئیں، پچھلے ادوار میں بھی یہی آئین تھا جس کا حوالہ ابھی دیاگیا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سپلیمنٹری گرانٹس پی ٹی آئی حکومت نےشروع نہیں کیں، حکومت سپلیمنڑی گرانٹ پہلےای سی سی پھرکابینہ سےمنظورکراتی ہے، ایک دوسرے پر تنقید کا رواج ختم ہونا چاہیے، میں اپوزیشن کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ہمیں بجٹ کو بہتر مینج کرنا چاہیئے۔

شوکت ترین نے بتایا کہ 2019-20 میں وزیراعظم ہاؤس کو 8 ارب روپے ضمنی گرانٹ کورونا ریلیف پیکج دیا گیا، اب قومی اسمبلی ا سٹاف کو 3 اعزازئیے دینے کی وزیراعظم کو سفارش کی ہے، بجلی کی مدمیں 260 ارب روپےسبسڈی دی گئی، 20 بلین ایکسپورٹزکو ری فنڈ دیاگیا، کارکےکے اسٹیل منٹ کیلئے8ارب دیاگیا، ڈی ایل ٹی کے پرانےبل پےکئےگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔