- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
ناخوشگوار ازدواجی زندگی، مرد کی جان لے سکتی ہے، تحقیق

اکثر مرد اپنی ناخوشگوار ازدواجی زندگی کا مقابلہ کرنے کےلیے تمباکو نوشی سمیت کئی صحت دشمن عادتیں اپنالیتے ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
تل ابیب: اسرائیلی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ ناخوشگوار شادی شدہ زندگی سے مردوں کےلیے فالج اور کسی بھی دوسری وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
32 سال کے دوران 10 ہزار سے زائد شادی شدہ اسرائیلی مردوں سے حاصل شدہ معلومات کا تجزیہ کرنے پر ماہرین کو معلوم ہوا کہ ناخوشگوار ازدواجی زندگی سے موت کا خطرہ، تمباکو نوشی سے ناگہانی موت کے خطرے سے مماثلت رکھتا ہے۔
مطالعے کی ابتداء میں اپنی ناخوشگوار شادی شدہ زندگی کی شکایت کرنے والے 94 فیصد مردوں کو اگلے تیس سال میں فالج کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 21 فیصد مرد ناگہانی موت کا نوالہ بن گئے۔
اس کے مقابلے میں تمباکو نوشی کرنے والے مردوں کےلیے موت کا خطرہ 37 فیصد تک، جبکہ کاہلی کی زندگی گزارنے والے مردوں کےلیے یہی خطرہ 21 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
ناخوشگوار ازدواجی زندگی اور مردوں کی قبل از وقت ناگہانی موت میں کیا تعلق ہے؟ اس بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ ازدواجی زندگی کے مسائل مردوں کو مستقل اعصابی تناؤ، ڈپریشن اور بے سکونی میں مبتلا کرسکتے ہیں جن کا عمومی نتیجہ فالج، دل کے دورے اور مختلف اعصابی و جسمانی بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
بہت سے مرد اپنے خانگی اور ازدواجی مسائل کا مقابلہ کرنے کےلیے تمباکو نوشی، شراب نوشی، منشیات اور الا بلا کھانے جیسی عادتیں بھی اختیار کرلیتے ہیں جو آگے چل کر ان کی صحت کو تباہ کردیتی ہیں؛ اور بالآخر موت کی وجہ بھی بن جاتی ہیں۔
’’جرنل آف کلینیکل میڈیسن‘‘ کے حالیہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے زور دیا ہے کہ ازدواجی زندگی سے متعلق تعلیم کو بھی عوامی صحت کے منصوبوں کا لازمی حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔
اگرچہ یہ تحقیق صرف مردوں پر کی گئی ہے لیکن اس سے ماضی میں کی گئی تحقیقات کی تائید ہوتی ہے جن سے معلوم ہوا تھا کہ ناخوشگوار ازدواجی زندگی میاں اور بیوی، دونوں کی صحت اور زندگی کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔