سونے کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ویب ڈیسک  بدھ 30 جون 2021
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب600 اور515 روپے کی کمی واقع ہوئی۔(فوٹو:فائل)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب600 اور515 روپے کی کمی واقع ہوئی۔(فوٹو:فائل)

 کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 1758 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے اور فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت  میں بالترتیب600 روپے اور515 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں می کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 7 ہزار اورفی دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد92 ہزار 592 روپے ہوگٸی۔ تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1208 روپے 84 پرمستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔