شکیب الحسن کی بدتمیزی سے نالاں آفیشل نے امپائرنگ ہی چھوڑ دی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 1 جولائ 2021
اس بے عزتی اور کھلاڑیوں کے متکبرانہ رویے کے پیش نظر امپائرنگ نہیں کریں گے، منیزالرحمان۔ فوٹو : فائل

اس بے عزتی اور کھلاڑیوں کے متکبرانہ رویے کے پیش نظر امپائرنگ نہیں کریں گے، منیزالرحمان۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا: بنگلادیشی اسٹار شکیب الحسن کے ساتھ تنازع کا شکار ہونے والے منیزالرحمان نے امپائرنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ڈھاکا پریمیئر لیگ میں بنگلادیشی اسٹار شکیب الحسن کے ساتھ تنازع کا شکار ہونے والے منیزالرحمان نے امپائرنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بورڈ نے سابق کپتان پر نامناسب رویے پر 20 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا تھا، منیزالرحمان نے دعویٰ کیاکہ وہ اس بے عزتی اور کھلاڑیوں کے متکبرانہ رویے کے پیش نظر امپائرنگ نہیں کریں گے، انھوں نے بی سی بی کے امپائرز ڈویڑنز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔