- رمضان المبارک: نوجوان سے افطار کے بعد خون عطیہ کرنے کی اپیل
- حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی
- امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک
- کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار
- کراچی میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل ’’ٹارگٹ کلنگ‘‘ میں جاں بحق
- بھارت جانے والے پاکستانی ہندو تارکین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- کراچی: صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر نادیہ حسین کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کی مذمت کی جارہی ہےفوٹوسوشل میڈیا
کراچی: اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی ملازمہ کو بہت بری طرح سے ڈانٹ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین اپنی ملازمہ سے کہہ رہی ہیں کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو پیچھے سے مین سوئچ آف کردیا کرو لیکن تم ہر وقت موبائل میں لگی رہتی ہو۔
نادیہ حسین ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہہ رہی ہیں کہ مہینے میں دوسری بار میری مشین جلی ہے صرف تمہاری وجہ سے۔ اس کے علاوہ نادیہ اپنی ملازمہ کو بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھی ڈانٹتی ہوئی نظر آئیں۔ اور کوئی تیسرا شخص دروازے کے پیچھے سے ان کی یہ ویڈیو بنارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین خانہ کعبہ کو خالی دیکھ کر روپڑیں
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ نادیہ حسین کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی مذمت کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نادیہ حسین کو ملازمہ کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
لیکن کچھ صارفین نادیہ حسین کے حق میں بھی بولتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ملازمہ کی غلطی ہے جب اسے کہا گیا ہے کہ گھر کی چیزوں پر دھیان دو تو اس کا دھیان گھر کے بجائے موبائل پر ہے۔ غلطی پر ہی ڈانٹ پڑتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کام والی ملازمائیں بھی بہت تنگ کرتی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا منظر لگ رہا ہے۔ دوسری جانب نادیہ حسین کی جانب سے ابھی تک اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے یا ڈرامے کی شوٹنگ کا کوئی منظر۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔