سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جولائی 2021
سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں ڈونلڈ رمز فیلڈ وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات تھے

سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں ڈونلڈ رمز فیلڈ وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات تھے

 نیویارک: عراق جنگ کے مرکزی کردار اور سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ انتقال کرگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے انتقال کی خبر شئیر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تاہم ان کی موت کس طرح سے اور کب ہوئی اس حوالے سے ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اہل خانہ نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں ڈونلڈ رمز فیلڈ وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات تھے، اس کے علاوہ عراق میں امریکی جنگ کا خالق بھی انہیں کو مانا جاتا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں امریکا شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔