- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- نمائشی میچ؛ پشاور زلمی کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 100 ویں سالگرہ پر چینی صدر کا اہم خطاب

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ انکی پارٹی اور چینی عوام کی انتھک کوششوں سے چین میں اعتدال پسند خوشحال معاشرہ قائم ہوگیا ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)
بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب آج یکم جولائی کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت چین اور فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔
انہوں نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ملک کے عوام کی انتھک کوششوں سے چین میں جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل ہو گئی ہے، اب طاقتور جدید سوشلسٹ ملک کی مکمل تعمیر کے ہدف کےلیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
یہ کامیابیاں چینی قوم، چینی عوام اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی عظیم شان و شوکت کا مظہر ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ ایک ناقابل تغیر تاریخی دور میں داخل ہوچکی ہے۔ ایک سو سال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے پارٹی کے قیام کی روح کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی اراکین کی روحانی روایات کو آگے بڑھایا، نمایاں سیاسی خصوصیات کو پروان چڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بغیر، عوامی جمہوریہ چین نہیں ہوگا اور نہ ہی چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کا حصول ممکن ہوگا۔ تاریخ اور عوام نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا انتخاب کیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مضبوط قیادت کو برقرار رکھنا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ چین کو اپنی خصوصیات کی حامل ایک طاقتور فوج کی تشکیل کرنی چاہیے، پیپلز لبریشن آرمی کو بہترین عالمی معیار کی فوج میں ڈھالنا چاہیے تاکہ ملک کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوط صلاحیت اور بھرپور اعتماد سے دفاع کیا جا سکے۔
چین ہمیشہ سے عالمی امن کی تعمیرکرنے والا، عالمی ترقی کےلیے خدمات سرانجام دینے والا اور بین الاقوامی نظم و نسق کا تحفظ کرنے والا ملک رہا ہے۔
چینی صدر جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ مسئلہ تائیوان کا حل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا غیر متزلزل تاریخی مشن ہے۔ کوئی بھی شخص چینی عوام کے قومی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلیے مضبوط عزم، جذبے اور صلاحیت کو کم نہ سمجھے۔
انہوں نے کہا کہ چینی عوام انصاف کی جستجو کرنے والے ہیں۔ یہ کسی ظالم سے نہیں ڈرتے۔ چینی قوم کو اپنی شناخت پر فخر اور اعتماد ہے۔ چینی قوم نے کبھی کسی دوسرے ملک کے عوام کو دھونس، ظلم یا جبر کا شکار نہیں بنایا اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔