- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
سونیا اور شرمین کے درمیان لفظی جنگ، فیروز خان بھی کود پڑے

سونیا ا یہ لوگ تمہاری تقدیر کا فیصلہ نہیں کرسکتے، فیروز خان فوٹوفائل
کراچی: اداکارہ سونیا حسین اور شرمین عبید چنائے کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک پرانے ویڈیو کلپ کو لے کر لفظی جنگ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ سونیا حسین کے یاسر حسین کے شو میں دئیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا تھا جس میں یاسر حسین نے سونیا سے پوچھا تھا کہ اگر آپ ماہرہ خان ہوتیں تو ان میں سے کون سی فلم میں کام نہ کرتیں ؟ فلم’ورنہ‘، ’رئیس‘ اور ’ہو من جہاں‘ ؟
یاسر حسین کے سوال کے جواب میں سونیا حسین نے جواب دیا تھا کہ وہ فلم ’رئیس‘ میں کام نہیں کرتیں کیونکہ وہ شاہ رخ خان کی سائیڈ اداکارہ کے طور پر کبھی کام نہ کرتیں۔
سونیا حسین کے اس برسوں پرانے انٹرویو پر فلمساز شرمین عبید چنائے نے کافی سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا ایسا سوچنا بھی مت کہ تم ماہرہ خان بن سکتی ہو۔ شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا تمہاری بات تمہاری پرورش کی عکاسی کرتی ہے۔
شرمین عبید چنائے کے اس تبصرے پر سونیا حسین نے انہیں جواب دیا ہے۔ سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ایک خاتون کو عوام کے سامنے نیچے دکھانا، اس کی پرورش پر بات کرنا اور دوسری خاتون کی تعریفیں کرنا۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ وبا نے لوگوں کو بہت وقت فراہم کیا ہے چیزوں کے سیاق وسباق سے ہٹ کر معاملات پر بات کرنے کے لیے۔
سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا شو کے دوران اگر ان سے پوچھا جاتا کہ وہ ان فلموں میں سے کس فلم میں کام کرتیں تو ان کا جواب ہوتا فلم ’’ورنہ‘‘۔ کام کے حوالے سے آزادی اظہار رائے کا استعمال کرنا کسی بھی صورت توہین آمیز نہیں۔
سونیا حسین نے شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مس چنائے آپ کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان سے بالکل بھی ایسا نہیں لگ رہا کہ آپ آسکر ایوارڈ کی فاتح ہیں۔ مجھے ماہرہ خان بننے کی خواہش نہیں ہے، وہ بہترین اداکارہ ہیں اور میں اپنی جگہ بہترین ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین اورشرمین عبید چنائے کے درمیان لفظی جنگ میں فیروز خان بھی کود پڑے۔ انہوں نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے شرمین عبید پر تنقید کی کہ ایک بار میں نے یوٹیوب پر دیکھا تھا جہاں ایک خاتون شکایت کررہی تھی کہ شرمین عبید چنائے نے اس پر ڈاکیومینٹری (دستاویزی فلم) بنائی اور آسکر حاصل کرلیا لیکن اس کے بدلے میں اسے کچھ نہیں ملا۔ فیروز خان نے سونیا حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ لوگ تمہاری تقدیر کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔