کرینہ کپور نے فلم ’جب وی میٹ‘ سے بوبی دیول کو کیوں نکلوایا ؟

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جولائی 2021
ہدیات کار امتیاز علی فلم ’جب وی میٹ‘ کیلیے بوبی دیول کو سائن کرچکے تھے

ہدیات کار امتیاز علی فلم ’جب وی میٹ‘ کیلیے بوبی دیول کو سائن کرچکے تھے

 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار امتیاز علی نے کرینہ کپور کے کہنے پر فلم ’جب وی میٹ‘ سے بوبی دیول کو نکال کر شاہد کپور کو سائن کیا۔ 

بالی ووڈ کے بیبو کرینہ کپور کی شاہد کپور کے ساتھ ’جب وی میٹ‘ کا شمار انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے لیکن اس فلم کے پس منظر کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس فلم کے لیے ہدایت کار امتیاز علی نے اداکار بوبی دیول کو سائن کرلیا تھا اور ان کے مدمقال پہلے عائشہ ٹاکیہ اور پھر پریٹی زنٹا کو رکھا گیا تاہم بعد میں کرینہ کپور نے فلم میں انٹری لی۔

رپورٹس کے مطابق ان دنوں کرینہ کپور مسلسل ہٹ فلمیں دے رہی تھیں اور ان کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاروں میں ہونے لگا تھا، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ہدایت کار نے فوری طور پر کرینہ کپور کو سائن کرلیا تاہم کرینہ نے فلم کرنے کے لیے ایک شرط رکھ دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کرینہ نے ہدایت کار سے کہا وہ اس فلم میں صرف اپنے بوائے فرینڈ شاہد کپور کے ساتھ کام کریں گے جس کے لیے امتیاز علی فوری طور پر مان گئے اور بوبی دیول کو اطلاع دیے بغیر شاہد کپور کو سائن کرلیا اور بعد ازاں فلم میں شاہد کپور کے کردار ’ادتیا‘ کو بے حد پسند کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔