برطانیہ سے لاہور آنے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر  جمعرات 1 جولائی 2021
ملزم فیضان نے مجھے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی

ملزم فیضان نے مجھے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ لڑکی

 لاہور: برطانیہ سے لاہور آنے والی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ 

لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں برطانیہ سے آنے والی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کی گئی۔ امان نامی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے والد کی وفات پر پاکستان آئی تھی، لیکن سوتیلی والدہ نے اسے گھر سے نکال دیا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے بعد وہ وحدت کالونی میں اپنے والد کے دوست سید تقویم کے گھر چلی گئی، وہاں اُن کے بیٹے فیضان نے اُسے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔