- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
اصل دل کے بغیر 555 روز زندہ رہنے والا نوجوان

25 سالہ اسٹین لارکن والی بال کورٹ میں اپنے مصنوعی دل کے ساتھ نمایاں ہیں ، انہوں نے 555 روز تک یہ دل استعمال کیا ہے۔ فوٹو: سی نیٹ
مشی گن: ٹیکنالوجی کے حیرت انگیزیوں کو سلسلہ جاری ہے اور اب حال ہی میں ایک خبرمشی گن سے آئی ہے جہاں ایک نوجوان کو دل کے عارضے کے بعد ایک بیرونی مصنوعی دل لگایا گیا ہے ۔ یہ دل مسلسل 555 روز تک نوجوان کو دھڑکن اور زندگی دیتا رہا اور آخرکار 2016 میں اسے حقیقی عطیہ کردہ دل مل گیا۔
25 سال اسٹین لارکِن جب جوانی کی دہلیز پر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک طرح کے ناقابلِ علاج عارضے کے شکار ہیں جسے کارڈیومیوپیتھی کہتے ہیں۔ یہ ہارٹ فیل کی ایسی قسم ہے جو بتدریج ہونے کی بجائے اچانک ہوجاتی ہے اور تندرست آدمی بھی فوری موت کا نوالہ بن سکتا ہے۔ اس کا واحد علاج کسی انسانی دل کی پیوندکاری ہوتا ہے تاہم امریکا میں ہزاروں افراد انتظار کی قطار میں ہیں کیونکہ دل کی فراہمی اتنی آسان بھی نہیں ہوتی۔
اب اسٹین لارکن کو زندہ رکھنے کے لیے ایک مصنوعی دل کسی بیگ میں رکھ کر لگایا گیا جو مشی گن یونیورسٹی سے وابستہ کمپنی ’سنکارڈیا سسٹمز‘ میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ جزوقتی مصنوعی دل ہے جو کچھ عرصے مریض کو زندہ رکھ سکتا ہے۔ اس دل کی بدولت اسٹین 555 روز زندہ رہے اور آخرکار 2016 میں انہیں دل کا عطیہ مل ہی گیا۔
اب دل کی پیوندکاری کے بعد اسٹین لارکن مطمئین ہیں اور کھیل کود میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ سنکارڈیا مصنوعی دل کا وزن 13 پونڈ کے لگ بھگ ہے جسے مسلسل اٹھائے پھرنا ہوتا ہے۔ اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ اسٹین مسلسل 555 روز کسی اصل دل کے بغیر ہی زندہ رہے۔ ان کی اس کامیابی پر خود ماہرین بہت مسرور ہیں۔ سنکارڈیا مصنوعی دل اس وقت لگایا جاتا ہے جب دل کی دونوں اطراف مردہ ہوچکی ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔