جوبلی مارکیٹ میں نالے پر قائم دکانیں زمین بوس ہوگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جولائ 2021
یہ دکانیں جوبلی مارکیٹ کے اطراف میں موجود نالے کے اوپر تعمیر کی گئیں تھی، پولیس(فوٹو:ایکسپریس)

یہ دکانیں جوبلی مارکیٹ کے اطراف میں موجود نالے کے اوپر تعمیر کی گئیں تھی، پولیس(فوٹو:ایکسپریس)

 کراچی: شہر قائدکی قدیم جوبلی مارکیٹ میں نالے پر قائم دکانوں کا اگلا حصہ دھنس کر نالے میں گرگیا، جس کے بعد مارکیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوبلی مارکیٹ میں دکانوں  کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا ہے، اس بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دکانیں مارکیٹ کے اطراف میں قائم نالے کے اوپر تعمیر کی گئیں تھی۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مارکیٹ کو سیل کردیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔