- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
دوا ساز کمپنیوں کا خام مال منگانے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کا انکشاف
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے صحت کے رکن رمیش لعل نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ ادویہ ساز کمپنیاں خام مال منگوانے کے چکر میں بلیک منی کو وائٹ کرتی ہیں، ڈریپ کو بتایا مگر سال گزر گیا وہ کچھ نہیں کررہا، انہوں ںے یہ کیس نیب یا ایف آئی کے پاس لے جانے کا عندیہ دے دیا۔
کنوینر نثار احمد چیمہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی رمیش لعل نے الزام عائد کیا کہ چند ادویہ ساز کمپنیاں را مٹیریل کے نام پر منی لانڈرنگ کرتی ہیں، ڈریپ ایک کمپنی کو ادویات کی تیاری کے لیے خام مال ایک ہزار ڈالر فی کلو خریدنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ وہی خام مال دوسری کمپنی کو اسی عرصے میں تین سو ڈالر میں منگوانے کی اجازت دے رہا ہے، یہ منی لانڈرنگ نہیں تو کیا ہے، اسی طرح یہ کمپنیاں بلیک منی کو وائٹ کرارہے ہیں۔
رکن کمیٹی رمیش لال نے موقف اپنایا کہ اس معاملے کا پورا ریکارڈ ڈریپ کو ارسال کیے سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا، مگر اب تک اس کی وضاحت دینے اور اس کا ریکارڈ کمیٹی میں پیش کرنے میں ناکام ہے۔ رمیش لال نے انکشاف کیا کہ یہ ادویہ ساز کمپنیاں اب سفارشیں کروا رہی ہیں کہ ہمارے ممبران کے ذریعے ہم سے سفارش کروایا جاتا ہے کہ ہماری فائلیں بند کی جائیں۔
رمیش لعل کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے سے سب کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا، میں تو ڈریپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، میں مذکورہ ادویہ ساز کمپنیوں کی منی لانڈرنگ کے خلاف کیس نیب یا ایف ائی اے میں لے کر جاؤں گا، میری کمیٹی سے بھی درخواست ہے کہ کمیٹی اس کیس کو خود نیب یا ایف آئی اے کو ریفر کرے۔
کنوینر کمیٹی نے ڈریپ افسران کو ہدایت دی کہ وہ فاضل ممبران کی جانب سے پیش کردہ کیس کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کرے اور رکن کمیٹی کو مطمئن کرے۔
کنوینر کمیٹی نثار احمد چیمہ نے ادویہ ساز کمپنیوں سے اپیل کی کہ عوام کی مفاد میں ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ کمیٹی نے مرحلہ وار بڑے ادویہ ساز کمپنیوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ کمیٹی ممبران چاروں صوبوں میں مرحلہ وار کمپنیوں کے دورے کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔