پی آئی اے کا باکمال کارنامہ؛ دوران پرواز فون اور ایس ایم ایس سروس شروع کردی

ویب ڈیسک  بدھ 22 جنوری 2014
دوران پروز ای میل کی سہولت کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے فوٹو: فائل

دوران پروز ای میل کی سہولت کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے فوٹو: فائل

کراچی: پی آئی اے نے دوران پرواز مسافروں کو فون اور ایس ایم ایس سروس کی فراہمی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ سروس فوری طور پر ٹرپل سیون طیاروں میں سفر کرنے والے مسافروں کو فراہم کی جا رہی ہے اور مسافر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے معمولی چارجز ادا کرکے سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان مشہود تاجور کا مزید کہنا تھا کہ دوران پروز ای میل کی سہولت کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔