مہدی حسن نے دنیا بھر میں غزل کو پہچان دی، گلوکار ہری ہرن

عمیر علی انجم  جمعرات 23 جنوری 2014
پاکستان صرف اس لالچ کودل میں رکھ کرآتاہوں کہ شاید کچھ نیا سیکھنے کاموقع مل سکے۔ فوٹو: فائل

پاکستان صرف اس لالچ کودل میں رکھ کرآتاہوں کہ شاید کچھ نیا سیکھنے کاموقع مل سکے۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی گلوکارہری ہرن نے کہاہے کہ مہدی حسن نے دنیابھرمیں غزل کوجوپہچان دی ہے۔

ہندوستان میں یوں توغزل بہت اچھی گائی جارہی ہے مگرجگجیت سنگھ نے جس طرح سادہ اندازسے غزل کوگایااسکوسن کرتازگی کااحساس ہوتاہے ان خیالات کااظہارانھوںنے نمائند ہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان صرف اس لالچ کودل میں رکھ کرآتاہوں کہ شاید کچھ نیا سیکھنے کاموقع مل سکے۔

 photo 2_zps228d53dd.jpg

ماضی میں خوشی اس لیے زیادہ ہوتی تھی کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے گھرٹہرنے کاموقع میسرآتا تھااب ان کی کمی محسوس ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں  ہری ہرن کاکہناتھا کہ مہدی صاحب نے جس طرح موسیقی کے لیے اپنی زندگی کووقف کیاکوئی بھی دوسرا فنکار اس صف میں نظرنہیں آتاان کے بیٹوں کوچاہیے کہ مہدی صاحب کے سفرکواسی جذبے سے جاری رکھیں جس طرح مرحوم نے رکھاوہ غزل کی شان ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔