کراچی میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی

طفیل احمد  پير 10 ستمبر 2012
 مہم میں صوبے بھر میں 8979 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

مہم میں صوبے بھر میں 8979 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی:  کراچی میں آج سے سہ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی۔

جس میں کراچی کے 5 سال تک کے  بچوں کو پولیو وائرس سے بچائوکے حفاظتی خوراک پلائی جائیگی،حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے صوبائی منیجر ڈاکٹر ڈاکٹرمظہر خمیسانی کے مطابق کراچی کے 5 ٹاؤن میں مہم نہیں ہوگی۔

ان ٹاؤنزمیںلیاری ٹائون،جمشید ٹائون،شاہ فیصل ٹائون،ملیر ٹائون اور لیاقت آباد ٹائون شامل ہیںجبکہ کراچی کے دیگر ٹائونز میں سہ روزہ پولیومہم جاری رہے گی انھوں نے بتایاکہ مہم کے دوران صوبے بھر میں 8979 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ وزیرصحت ڈاکٹر صغیراحمدکی ہدایت پرپولیومہم کو مانیٹر کرنے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیاگیا ہے، ادھرعالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یہ خصوصی پولیو مہم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔