آئی سی سی میں تبدیلیاں، بنگال ٹائیگرز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا حق کھو دیںگے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 23 جنوری 2014
نئی تجاویز کی روشنی میں رینکنگ میں نویں اور دسویں پوزیشن کی حامل ٹیموں کو انٹرکانٹی نینٹل کپ میں کھیلنا پڑے گا۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

نئی تجاویز کی روشنی میں رینکنگ میں نویں اور دسویں پوزیشن کی حامل ٹیموں کو انٹرکانٹی نینٹل کپ میں کھیلنا پڑے گا۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

ڈھاکا: آئی سی سی میں تبدیلیوں سے بنگال ٹائیگرز ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا حق کھو سکتے ہیں۔

نئی تجاویز کی روشنی میں رینکنگ میں نویں اور دسویں پوزیشن کی حامل ٹیموں کو انٹرکانٹی نینٹل کپ میں کھیلنا پڑے گا،اس میں جو ٹیم کامیاب رہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا حق اسے حاصل ہوگا۔ بیٹسمین تمیم اقبال اس حقیقت سے واقف ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا بورڈ تبدیلیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔