کورونا کے بعد پہلی پاکستانی فلم "میڈم ای پرابلم " کو عید پر ریلیز کرنے کا اعلان

خبر نگار  پير 12 جولائی 2021
فلم ’میڈم ای پرابلم‘ کے ڈائریکٹر شاہ رخ انجم قریشی اور پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ ہیں

فلم ’میڈم ای پرابلم‘ کے ڈائریکٹر شاہ رخ انجم قریشی اور پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ ہیں

لاہور: کورونا کی لہر آنے کے بعد پہلی پاکستانی  فلم “میڈم ای پرابلم ” کو عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم ’میڈم ای پرابلم‘ کے ڈائریکٹر شاہ رخ انجم قریشی اور پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں ارباز خان، قیصر بلوچ، رفعت المنتہیٰ، شاہ رخ انجم  قریشی، شہباز قریشی، مہر اختر، سبحان حیدر، شہروز قریشی، حنا خان اور ماروی شامل ہیں۔

فلم کے میوزک ڈائریکٹر ناصر حسین دھیرو،عابد علی نمبو اور علی ساجد ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان ،دبئی اور امریکا کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلم کی پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی یہ فلم گزشتہ سال ریلیز ہونا تھی کورونا وائرس کی لہر کی وجہ سے سینما گھروں کی بندش کے باعث فلم نمائش نہیں ہوسکی۔ اب یہ فلم عید الاضحٰی پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے، یہ مکمل طور پر میڈ ان پاکستان فلم ہے اور امید ہے فلم بین فلم دیکھنے ضرور آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔