پشاور میں مکان سے 3 بہن بھائیوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد

کرائم رپورٹر  بدھ 14 جولائی 2021
لاشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کی طور پر ہوئی ہیں فوٹو: ایکسپریس

لاشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کی طور پر ہوئی ہیں فوٹو: ایکسپریس

 پشاور: محلہ سیٹھیان میں واقع ایک مکان سے 3 جلی ہوئی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جو کہ کئی روز پرانی بتائی جارہی ہیں۔

پشاور کے محلہ سیٹھیان میں مکان سے 3 جلی ہوئی اور مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، لاشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کے طور پر ہوئی ہیں، جن کی عمریں بھی ان ہی کے برابر ہیں، لاشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں جو کہ گل سڑ چکی ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ علاقہ مکینوں سے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ گھر کسی ایس اے علی گل نامی شخص کا تھا جو کہ کچھ عرصہ قبل فوت ہوچکا ہے اور یہ لوگ اس کے بھائی بہن تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔