- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
پاکستان میں ای سپورٹس ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ای سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے “گیرینا” کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت ملک میں پہلی مرتبہ ای سپورٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای سپورٹس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستانی بچے بھی ای سپورٹس میں حصہ لے کر کروڑ پتی بن سکتے ہیں، فری فائر ای سپورٹس ٹورنامنٹ میں 567 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ای سپورٹس کے انعقاد کے لئے “گیرینا” کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے اور پاکستان پہلی مرتبہ ای سپورٹس میں داخل ہو رہا ہے۔
وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہیرہ شاہد نے گیرینا کے ساتھ اس ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔ گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہے جو بیگو کے تعاون سے پاکستان میں پہلی مرتبہ فری فائر قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی جس میں دو ملین ڈالر کے انعامات ہیں، کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 بلین ڈالر عبور کر چکی ہے، ای سپورٹس کی طرف ہم نے بڑا قدم اٹھایا ہے اور ہمارے بچے بھی ای سپورٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ فری فائر پاکستان میں پہلا ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ہے۔ پاکستان میں 567 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جس میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، اس ٹورنامنٹ سے ای سپورٹس کو فروغ ملے گا،
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں بھی اس پول میں آئیں گی، پاکستانی نوجوانوں کو ای سپورٹس کی صورت میں ایک بڑا موقع میسر آ رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔