وزیر اعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو مستعفیٰ ہونے سے روک دیا

ویب ڈیسک  پير 19 جولائی 2021
فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔(ٖفوٹو:فائل)

فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔(ٖفوٹو:فائل)

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو مستعفیٰ ہونے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کے استعفے کو نامںطور کرتے ہوئے انہیں پنجاب میں حکومتی کارکردگی کو مزید اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہیں انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا سامنا تھا، اور انہوں نے الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعفیٰ دیںے کا فیصلہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔