ٹرین کے نیچے آنے والے بزرگ معجزانہ طور پر بچ گئے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 19 جولائی 2021
بزرگ شہری کو پٹڑی عبور کرتے ہوئے ٹرین نظر نہیں آئی، فوٹو: ویڈیو گریب

بزرگ شہری کو پٹڑی عبور کرتے ہوئے ٹرین نظر نہیں آئی، فوٹو: ویڈیو گریب

 ممبئی: بھارت میں ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزرگ شہری کی زندگی کو بچالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ویسل دینے والے اہلکار کے بروقت اطلاع دینے اور ٹرین کے دو ڈرائیورز کی مہارت کے ساتھ بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آئے بزرگ شہری ہولناک حادثے میں محفوظ رہے۔

کلیان اسٹیشن پر ممبئی سے وارانسی کے درمیان والی ٹرین کے ٹریک کو بزرگ شہری عبور کر رہے تھے، انہیں قریب آتی ٹرین کا بھی احساس نہیں ہوا جسے دیکھ کر ویسل مین نے سیٹی بجا کر ڈرائیورز کو مطلع کیا اور ڈرائیورز نے پھرتی دکھاتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا دیئے۔

اس طرح ٹرین عین اس وقت رک گئی جب برزگ شہری ٹرین کے انجن کے نیچے دب گئے اگر ایک لمحے کی بھی تاخیر ہوتی تو ٹرین بزرگ شہری کو کچل دیتی۔ بھارتی ریلوے کے جنرل منیجر نے ویسل مین اور دونوں ڈرائیورز کو قیمتی انسانی جان کو بچانے پر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔