- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی سے گرفتار منی لانڈرنگ کے ملزم واسع کی 13 ارب کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے جاپانی گاڑیوں کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم عبدالواسع کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزم کے 15 بینک اکاؤنٹس میں موجود 50 کروڑ روپے منجمد کر دیے گئے، ملزم اب تک 13 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کرچکا ہے، ملزم کی کراچی اور کوئٹہ میں موجود جائیدادوں( کلفٹن میں تین بنگلے، کوئٹہ میں کمرشل پلاٹس/دکانیں، لینڈ کروزر گاڑی وغیرہ) کا پتا لگایا گیا ہے جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے، ملزم کا پی ای سی ایچ ایس کراچی میں شو روم ہے اور کے پی کے میں مقیم مختلف افراد کے ناموں/پاسپورٹ پر دوبارہ وصولی شدہ امپورٹڈ جاپانی گاڑیاں منگواتا تھا۔
ملزم درآمدی گاڑیوں کو کلیئرنگ/فارورڈنگ ایجنٹوں کے ذریعہ حقیقی درآمد کنندگان کی غیر موجودگی میں کلیئرنس کا انتظام کرتا تھا، درآمد شدہ جاپانی گاڑیوں کے لیے ادائیگیاں حوالہ/ ہنڈی کے ذریعے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایکسچینج کمپنیوں کو بھجواتا تھا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔