ساڑھے6ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن،ایکسائز انسپکٹر گرفتار

ارشاد انصاری  منگل 20 جولائی 2021
جعلی دستاویز پر نان کسٹمز پیڈ اور آرمی کی نیلام شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے پر مقدمات درج کروادیے ہیں،محکمہ انسداد کرپشن۔ فوٹو : فائل

جعلی دستاویز پر نان کسٹمز پیڈ اور آرمی کی نیلام شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے پر مقدمات درج کروادیے ہیں،محکمہ انسداد کرپشن۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: جعلی دستاویزات پر ساڑھے 6ہزار کے لگ بھگ نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانیوالوں کیخلاف کارروائی کے دوران محکمہ ایکسائز کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر محکمہ انسداد کرپشن نے محکمہ ایکسائز کے افسران و حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر ساڑھے 6ہزار کے لگ بھگ نا ن کسٹمز پیڈ اور آرمی آکشن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانیوالوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے جب کہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث محکمہ ایکسائز کے ایک افسر کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

محکمہ انسداد کرپشن نے اسٹبلشمنٹ لاہور ریجن اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر نان کسٹمز پیڈ اور آرمی کی نیلام شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے پر مقدمات درج کروادیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔