لوگ کہتے تھے میں مدھوبالا اور رانی مکھرجی میں ملتی ہوں، جویریہ سعود

ویب ڈیسک  منگل 20 جولائی 2021
شروع شروع میں جب میں انڈسٹری میں آئی تھی  تو لوگ مجھے مدھوبالا کہتے تھے، جویریہ سعود فوٹوفائل

شروع شروع میں جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو لوگ مجھے مدھوبالا کہتے تھے، جویریہ سعود فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ جویریہ سعود کے ایک بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لوگ ابتدا میں انہیں مدھوبالا اور رانی مکھرجی میں ملاتے تھے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

نامور پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان جویریہ سعود کا ایک پرانا بیان جو انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں دیاتھا کہ ابتدا میں لوگ انہیں مدھوبالا اور رانی مکھرجی کہتے تھے پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

شو کے دوران ندا یاسر جویریہ سے پوچھتی ہیں کہ تمہیں لوگ کس اداکارہ سے ملاتے ہیں۔ جس پر جویریہ سعود جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں شروع شروع میں جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو لوگ مجھے مدھوبالا کہتے تھے۔ جب تھوڑا وقت گزر گیا تو لوگ مجھے رانی مکھرجی کہنے لگے۔ لیکن اب لوگ مجھے کسی اداکارہ میں نہیں ملاتے۔

سوشل میڈیا پر جویریہ سعود کا یہ بیان وائرل ہوگیا اور ان کے اس بیان پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا جویریہ صرف اپنے آپ میں ملتی ہیں اور کسی میں نہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا ہاں مشابہت تو بہت ہے لیکن صرف قد میں۔

زارا خان نامی خاتون نے کہا ہر انسان اپنے آپ میں خوبصورت ہے۔ موازنہ آپ کی شخصیت کو بگاڑدیتا ہے اس کے باوجود ہم خود کا دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے لکھا جی نہیں ہماری آنکھیں خراب نہیں ہوئیں ابھی۔

ایک صارف نے کہا ہاں جویریہ تھوڑی بہت مدھوبالا اور رانی مکھرجی میں ملتی ہیں لیکن مکمل طور پر نہیں۔ ایک صارف نے تو جویریہ کی بات کو مذاق میں اڑادیا اور اسے لطیفہ قرار دیا۔ جب کہ سما عبیر نامی خاتون نے مذاقاً لکھا اور میں ایشوریا رائے میں ملتی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔