تیسری شادی پر پہلی بیوی نے ہال میں شوہر کی پٹائی کردی

ویب ڈیسک  منگل 20 جولائی 2021
شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا، بیوی کا دعویٰ فوٹو: فائل

شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا، بیوی کا دعویٰ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: تیسری شادی پر پہلی بیوی نے میرج ہال میں شوہر کی پٹائی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع ایک میرج ہال میں روایتی انداز میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک عورت کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچی اور دلہے کی پہلی بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا، اس کا کہنا تھاکہ دلہے کی یہ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر بتائے بغیر بغیر تیسری شادی کر رہا تھا اور ہمیں چھوڑ گیا تھا۔

پہلے ہی سے 2 بیویاں کا راز کھلنے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں ، مکوں اور گھونسوں کی بارش کردی، اس سے دل نہ بھرا تو بارات میں ایک دوسرے پر کرسیاں بھی چل گئیں، شادی ہال 2 گھنٹے تک میدان جنگ بنارہا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس دونوں فریقین تھانے لے آئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔