قومی ٹیم کی سرفراز احمد کی امامت میں نماز عید کی ادائیگی

ویب ڈیسک  منگل 20 جولائی 2021
سرفراز احمد نے اس موقع پر خطبہ اور مختصر درس بھی دیا

سرفراز احمد نے اس موقع پر خطبہ اور مختصر درس بھی دیا

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے سرفراز احمد کی امامت میں ہوٹل میں عید کی نماز ادا کی جب کہ اس موقع پر سرفراز نے خطبہ اور مختصر درس بھی دیا۔

قومی ٹیم نے انگلینڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کی امامت میں ہوٹل میں نماز عید ادا کی جب کہ اس موقع پر سرفراز نے خطبہ اور مختصر درس بھی دیا۔ قومی ٹیم نے پاکستان کی خوشحالی، امن، بھائی چارے، محبت، اتفاق و اتحاد کے ساتھ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا مانگی،  نماز کے بعد تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میدان میں اترے گی۔ تین میچز کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے جب کہ فاسٹ بولر حسن علی بھی مکمل فٹ ہوکر آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔