مریم نواز اور جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

ویب ڈیسک  منگل 20 جولائی 2021
مریم نواز اور جمائما میں لفظی گولہ باری

مریم نواز اور جمائما میں لفظی گولہ باری

مریم نواز شریف اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔

جمائما نے ایک اخبار کا اداریہ ٹوئٹر پر شیئر کرایا جس میں عمران خان اور مریم نواز سے کہا گیا تھا کہ اپنے بچوں اور یہود مخالف رویے کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

ساتھ ہی جمائما نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پروان چڑھ رہے ہیں، ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے کیے جانے والے یہود مخالف حملوں، ہر ہفتے قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہروں کے بعد میں نے 2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ لیکن یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

 اس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جمائما کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی میں قطعا کوئی دلچسپی نہیں، کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ لیکن اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے گھر والوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کے لیے نامناسب باتیں موجود ہیں، لہذا آپ صرف اپنے سابق شوہر کو ہی موردالزام ٹہرائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔