’آپ عامر خان سے شادی کب کر رہی ہیں‘؛ مداحوں کا فاطمہ ثنا شیخ سے سوال

ویب ڈیسک  منگل 20 جولائی 2021
عامر خان اور کرن راؤ میں علیحدگی کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جاتا ہے (فائل فوٹو)

عامر خان اور کرن راؤ میں علیحدگی کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جاتا ہے (فائل فوٹو)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے مداح ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ کب اداکار عامر خان سے شادی کریں گی؟

رواں ماہ بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ طلاق کے بعد بھارت میں ٹویٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ صارفین طلاق کی وجہ عامر خان کے فاطمہ ثنا شیخ سے قریبی تعلقات کو قرار دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان نے فاطمہ ثنا کی خاطر کرن راؤ کو طلاق دی؟

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ دو روز قبل جب اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے یہاں بھی عامر خان کا ذکر چھیڑ دیا۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی ان پر کمنٹس آنا شروع ہوگئے جس میں مداحوں نے ایک ہی سوال کیا کہ وہ عامر خان سے کب شادی کر رہی ہیں؟

ایک مداح نے تصاویر پر تبصرے میں لکھا ’سجنا ہے مجھے سجنا (عامر خان) کے لیے‘۔ دوسرے مداح نے لکھا کہ وہ عامر خان اور فاطمہ ثنا کی شادی کے انتظار میں ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز 2016ء میں عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ سے کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔