بولرز کیلیے 15ڈگری خم کے قانون پر نظر ثانی ہونی چاہیے،ثقلین مشتاق

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 21 جولائی 2021
میرا مشاہدہ ہے کہ اس کی وجہ سے کئی بولرز آف اسپن چھوڑ کر لیگ اسپنرز بننے کو ترجیح دے رہے ہیں، سابق آف اسپنر۔ فوٹو: فائل

میرا مشاہدہ ہے کہ اس کی وجہ سے کئی بولرز آف اسپن چھوڑ کر لیگ اسپنرز بننے کو ترجیح دے رہے ہیں، سابق آف اسپنر۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  ثقلین مشتاق نے آئی سی سی سے بولرز کیلیے 15ڈگری خم کے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

ایک انٹرویو میں سابق آف اسپنر نے کہاکہ میں جاننا چاہتا ہوں بولر کے بازو کا خم 15ڈگری سے کم نہ ہونے کے نتیجے پر ماہرین کس بنا پر پہنچے تھے،کیا انھوں نے ایشین، کیریبیئن اور دیگر کھلاڑیوں کے انفرادی مسائل کو دیکھتے ہوئے کوئی تحقیق کی تھی،ایشین بولرز کے بازو زیادہ خم رکھتے ہیں، ان میں کچھ کے جوڑ بھی زیادہ کھلے ہوتے ہیں جبکہ کیریبیئن اور انگلش کرکٹرز کی جسمانی ساخت مختلف ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس صورتحال میں 15ڈگری کی شرط بڑی سخت اور آف اسپنرز کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہی ہے،آئی سی سی کو اس قانون پرنظر ثانی کرنا چاہیے،میرا مشاہدہ ہے کہ اس کی وجہ سے کئی بولرز آف اسپن چھوڑ کر لیگ اسپنرز بننے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔