- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
پاکستانی شوبز ستاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
کراچی: عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو بھی عید کی مبارکباد دی ہے۔
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی سارہ خان اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، گلوکار فلک شبیر نے ہمیشہ کی طرح سارہ خان کو عید پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ مشہور اداکارہ عائزہ خان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ بکروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تصویر بنوائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔
اداکار یاسر حسین نے بھی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر تصویر کو انسٹاگرام پر شئیر کیا اور سب کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
گلوکار عاصم اظہر نے بکروں کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سب کی قربانی قبول فرمائے۔
اداکارہ ماورہ حسین نے بھی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول کرے، اور اس کے ساتھ ہی ہماری بری عادتیں اور انا بھی اس عید پر قربان ہوجائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔