آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے

ویب ڈیسک  بدھ 21 جولائی 2021
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیٹسمین کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان 4 درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1417766975309328385

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔