آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے

 بدھ 21 جولائ 2021

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بیٹسمین کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان 4 درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں تاہم فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔