ہنگری میں ہم جنس پرستی کیخلاف قانون پر ریفرنڈم کا اعلان

ویب ڈیسک  بدھ 21 جولائی 2021
ہنگری میں ہم جنس پرستوں کے خلاف قانون سزی کی گئی ہے، فوٹو: فائل

ہنگری میں ہم جنس پرستوں کے خلاف قانون سزی کی گئی ہے، فوٹو: فائل

بوداپست: ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے ہم جنس پرستی کے فروغ کے خلاف ملک میں ہونے والی آئین سازی پر یورپی یونین کے اعتراض کے جواب میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری میں ہم جنسی پرستی سے متعلق جھنڈے، لوگوز، نعروں اور دیگر علامتوں کے اظہار پر پابندی کا قانون منظور کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت ملک میں ہم جنس پرستی کے فروغ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ہنگری کے اس قانون پر یورپی کمیشن نے سخت ردعمل کا عندیہ دیتے ہوئے قانونی کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ یورپی کمیشن نے ہم جنس پرستی کے خلاف اقدامات پر پولینڈ کے خلاف بھی سخت اقدام اُٹھایا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے، روسی صدر 

یورپی کمیشن کے قانونی کارروائی کے اعلان کے بعد ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے ملک میں ہم جنس پرستوں سے متعلق سخت قانون کی عوامی پذیرائی جانچنے کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے تاہم ابھی اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : یورپی یونین کا ہم جنس پرستوں کے حقوق کا تحفظ نہ کرنے پر پولینڈ کیخلاف کارروائی پرغور 

پولینڈ نے ہم جنس پرست جوڑوں کے بچے گود لینے پر پابندی عائد کردی تھی جس یورپی کمیشن نے سخت کارروائی کی دھمکی دی تھی، اسی طرح روس پر بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا تاہم روس سے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔