چین کی دعوت پر وزیر خارجہ کل بیجنگ روانہ ہوں گے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 21 جولائی 2021
انہیں چینی ہم منصب نے دعوت دی، داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت اور سی پیک پراجیکٹس سے متعلق بات کی جائے گی (فوٹو : فائل)

انہیں چینی ہم منصب نے دعوت دی، داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت اور سی پیک پراجیکٹس سے متعلق بات کی جائے گی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کی دعوت پر کل بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے داسو واقعے اور سی پیک کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے ۔ انہیں دورے کی دعوت چینی ہم منصب  وانگ ژی نے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے، ملاقاتوں میں داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت، سی پیک پراجیکٹس کے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔