- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
نوعمر ڈرائیور نے گلہری بچاتے ہوئے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی
میسا چیوسیٹس: امریکہ میں نوعمر اناڑی ڈرائیور نے ایک گلہری کو بچاتے ہوئے کارکو ایک تاریخی مکان سے ٹکرادیا جو امریکی صدر ابراہام لنکن نے قائم کیا تھا۔
یہ مکان صدر لنکن کے اہلِ خانہ کے ایک فرد سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا جو میساچیوسیٹس کے علاقے ہنگم میں واقع ہے اور 19 سالہ لڑکی نے تیزرفتاری سے سفر کے دوران ایک گلہری کو بچاتے ہوئے جب اسٹیئرنگ موڑا تو وہ روڈ سے پھسل کر گھر کی حدود میں آگئی اور اس کی آدھی کار اس مکان میں جاگھسی۔
یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا ہے جب اوڈی کیوسیون کار برق رفتاری سے صبح ساڑھے چھ بجے گھر میں جاگھسی۔ اس کے بعد فائربریگیڈ عملہ فوری مدد کو آیا اور چند گھنٹوں بعد روڈ کھول دیا گیا جبکہ حادثے میں لڑکی معمولی زخمی ہوئی ہے۔
لڑکی نےبتایا کہ وہ روڈ سے گزررہی تھی کہ راستے کار کے سامنے ایک گلہری آگئی جسے بچاتے ہوئے کار کو موڑا تو وہ تاریخی گھر سے جاٹکرائی اور بیڈروم میں جاگھسی۔ جبکہ گھر کے تمام افراد اوپرموجود کمرے میں خوابیدہ تھے۔
اس تاریخی مکان میں ابراہام لنکن کی سات نسلیں رہ چکی ہیں جو اسے مزید اہم بناتی ہیں اور اسے 1650 میں سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔