سرگودھا میں عید پر شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے والد کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائی 2021
 ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا، پولیس  فوٹوفائل

ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا، پولیس فوٹوفائل

سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے والد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے یوسف پارک میں پیش آیا۔ ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا۔ نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔