دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 22 جولائ 2021
دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

بارباڈوس: دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ بذریعہ پرواز مانچسٹر سے بارباڈوس پہنچا جہاں قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی گئی۔ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم انگلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف مدمقابل ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔