چمن بارڈر دو دن بند رہنے کے بعد آج کھول دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائی 2021
 پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کیلئے بارڈر پرکورونا ٹیسٹ لازمی ہے، لیویز حکام۔ فوٹو:فائل

پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کیلئے بارڈر پرکورونا ٹیسٹ لازمی ہے، لیویز حکام۔ فوٹو:فائل

کوئٹہ: پاک افغان بارڈر دو دن بند رہنے کے بعد آج کھول دیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 جولائی کو چمن سے متصل افغانستان کے اہم ضلع اسپن بولدک پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا تھا اور باب دوستی پر اپنے  جھنڈے بھی لگادیئے تھے، جس کے  بعد پاکستان کی جانب سے باب دوستی کو عارضی طور پر سیل کرکے سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چمن سے متصل افغان سرحد پر طالبان کا قبضہ

لیویز حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے باب دوستی کے چمن بارڈرکو 2 دن کے بعد عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے،  باب دوستی گیٹ صبح 8 سے10 بجے جب کہ شام 4 سے 6 بجے تک کھلا رہے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چمن بارڈر عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے افراد کیلئے بارڈر پرکورونا ٹیسٹ لازمی ہے، اور صرف قانونی دستاویزا ت رکھنے والے افراد کو سرحد کے آر پار جانے کی اجازت ہوگی، پاکستان کی جانب سے اس اقدام کے بعد اب تک ہزاروں افغان شہری اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی ملک میں داخل ہوچکے ہیں، جب کہ سرحد پار سے بھی درجنوں پاکستانی اپنے ملک میں واپس آئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔