شامی فوج نے اسرائیلی میزائل حملہ ناکام بنا دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائ 2021
شام کے سرحدی شہر حمص کو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں اسرائیل پچھلے ایک سال میں کئی حملے کرچکا ہے۔ (فوٹو: عرب میڈیا)

شام کے سرحدی شہر حمص کو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں اسرائیل پچھلے ایک سال میں کئی حملے کرچکا ہے۔ (فوٹو: عرب میڈیا)

دمشق: شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص کی طرف داغا گیا میزائل فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

شام کی سرکاری میڈیا تنظیم ’’اورتاس‘‘ کے مطابق، اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کیا تھا جسے شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز تباہ کردیا۔

خبر میں بتایا گیا کہ میزائل کے ٹکڑے آبادی پر گرنے سے شہری املاک کو معمولی نقصان ضرور پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شامی شہر حمص کو ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے جہاں پچھلے ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے بہت بڑھ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔