- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
پی ٹی آئی کی حمایت پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا پارٹی سے اخراج
مظفر آباد: تحریک انصاف کے حق میں دستبرداری پر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔
آزاد کشمیر کے الیکشنز میں ضلع باغ سے جماعت اسلامی کے اہم امیدوار عبدالرشید ترابی تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔
جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت کے بعد عبدالرشید ترابی کا جماعت اسلامی سے اخراج کرتے ہوئے بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔ جماعت اسلامی ضلع باغ کی تنظیم بھی توڑ دی گئی ہے، تا حکم ثانی مرکز کے زیرنگرانی رہے گا۔ pic.twitter.com/mtJBH8cN4c
— Shamsuddin Amjad (@ShamsAmjadJI) July 21, 2021
اس پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نے اپنے سابق امیر عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت خارج کردی۔ جماعت آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت اور ممبر شپ خارج کرنے کا اعلان کیا۔ عبدالرشید ترابی اب جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔
جماعت اسلامی کے سابق امیر نے پی ٹی آئی کے وسطی باغ حلقہ 15 سے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔