بنوں کے نجی اسپتال میں خاتون نےایک دو نہیں 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 جنوری 2014
زچہ وبچہ دونوں خیریت سے اورپیدا ہونے والے تمام بچے صحت مند ہیں، ڈاکٹرز فوٹو: فائل

زچہ وبچہ دونوں خیریت سے اورپیدا ہونے والے تمام بچے صحت مند ہیں، ڈاکٹرز فوٹو: فائل

بنوں کے نجی اسپتال میں خاتون نے ایک دو نہیں بلکہ 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کی خاتون نے ایک نجی اسپتال میں 6 بچوں کو جنم دیا جس میں 4 لڑکے اور2لڑکیاں شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ وبچہ دونوں خیریت سے اورپیدا ہونے والے تمام بچے بھی صحت مند ہیں۔

دوسری جانب 6 بچوں کی پیدائش کا سن کر بچوں کے ددھیال اورننھیال دونوں جانب خوشیاں منائی جارہی ہیں اوربچوں کے والد کا کہنا ہے وہ بہت خوش ہے کہ اللہ نے اسے ایک ہی وقت میں اتنی اولادوں سے نوازا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔