پاک فوج ملک دشمنوں کے خلاف پر عزم ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائی 2021
مادر وطن کے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز ہیں، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو:فائل

مادر وطن کے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز ہیں، سربراہ پاک فوج۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک دشمنوں کے خلاف پر عزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید شہید کیپٹن باسط کے گھر پہنچے اور اہلیہ کے ہمراہ کیپٹن باسط کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جب کہ سربراہ پاک فوج نے شہید کیپٹن باسط کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہید کی بہادری اور جرات پر پوری قوم فخر کرتی ہے، مادر وطن کے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز ہیں، پاک فوج ملک دشمنوں کے خلاف پر عزم ہے، ہمارے قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔