ساڑھی پہن کر ماڈل واک کرنے پر نورا فتیحی تنقید کی زد میں آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائی 2021
مداحوں نے نورا فتیحی کے چلنے کے انداز کو انوکھا قرار دے کر ان کا خوب مذاق اڑایا۔ (فائل فوٹو)

مداحوں نے نورا فتیحی کے چلنے کے انداز کو انوکھا قرار دے کر ان کا خوب مذاق اڑایا۔ (فائل فوٹو)

 ممبئی: نورا فتیحی ساڑھی پہن کر ماڈل واک کرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

مراکشی نژاد کینیڈین ڈانسر نورا فتیحی بالی ووڈ میں اپنے رقص اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں۔ نورا فتیحی اکثر انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن میں وہ ہر مرتبہ نئے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں نورا فتیحی کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں گلابی رنگ کی ساڑھی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں رقاصہ سیٹ پر شوٹنگ کے لیے آرہی ہیں جہاں ان کے اردگرد فوٹوگرافرز سمیت کئی دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔ ویڈیو پر ان کے چلنے کے انداز کو انوکھا قرار دے کر خوب مذاق اڑایا گیا۔

ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک مداح نے طنزیہ لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ بہت جلد ٹھیک سے چلنا سیکھ لیں گی۔ دوسرے مداح نے کہا ’اتنا کیوں مٹک رہی ہے یہ، کیا ڈانس کرتے کرتے جانا تھا کیا؟‘

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’یہ ایسے کیوں چل رہی ہیں یار، نارمل بھی تو چلا جاسکتا ہے‘۔ جب کہ ایک مداح نے ماسک نہ پہننے پر نورا فتیحی پر تنقید کی اور کہا کہ ’ماسک کہاں ہے آپ کا، کورونا سے بچ کر رہیں‘۔

نورا فتیحی نے 2014 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ وہ بہت جلد ایک بھارتی ڈانس رئیلٹی شو میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔