دبئی ائیرپورٹ پر مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائی 2021
حادثے میں جہاز کے پروں کو معمولی نقصان پہنچا جس کے بعد جہاز کو کھڑا کردیا گیا، ترجمان فلائی دبئی

حادثے میں جہاز کے پروں کو معمولی نقصان پہنچا جس کے بعد جہاز کو کھڑا کردیا گیا، ترجمان فلائی دبئی

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے تاہم اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائی دبئی اور گلف ائیرلائن کے مسافر طیارے ٹیکسی روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے جس سے جہاز کے روں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق بوئنگ 737 نے کرغزستان کے لیے اڑان بھرنا تھی تاہم حادثے میں جہاز کے پروں کو معمولی نقصان پہنچا جس کے بعد جہاز کو کھڑا کردیا گیا ہے اور اب مسافروں کو دوسری پرواز سے پہنچایا جائے گا۔

ترجمان گلف ائیر نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں جہاز کی دُم کو نقصان پہنچا تاہم ائیرلائن کی جانب سے دوسرے جہاز کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔